برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جدت پسند

یہ لوگ جدت پسند ہوتے ہیں۔ نئی نئی چیزوں میں دلچسپی لیتے ہیں، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ پرانی چیزوں سے متنفر ہوتے ہیں، ان چیزوں کی اہمیت کو بھی یہ تسلیم کرتے ہیں لیکن ان پر اکتفا نہیں کر سکتے، یہ چاہتے ہیں کہ اس وقت جو چیز جس حالت میں موجود رہے، اس میں تبدیلی ہونی چاہئے۔
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ سڑک پر کوئی عجیب ہی موٹر سائیکل چلی جارہی ہے، جس کا اگلا حصہ تو عام موٹر سائیکل جیسا ہے لیکن پچھلا حصہ دو پہیوں پر مشمل ہے اور وہاں بیٹھنے یا سامان رکھنے کے لئے گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ ایسی کسی بھی تخلیق کی توقع کسی جوزافرد سے کی جا سکتی ہے۔
ان افراد کے ذہن میں مندرجہ ذیل سوالات گرد ش کرتے ہیں:
* یہ چیز ایسی کیوں ہے؟
* اگر اس میں یہ تبدیلی کر دی جائے تو کیا ہو گا؟
* کیوں نہ اس کا رنگ بدل دیا جائے۔
* اس کی کارکردگی کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے؟
* کیا اس کا سائز بڑا کیا جا سکتا ہے؟
اس طرح کے کئی سوالات اور خیالات ان کے ذہن میں آتے جاتے رہتے ہیں، یہ لوگ چاہیں تو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔