برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

تخلیق کی پرواز

گزشتہ صفحات میں ہم نے یہ درج کیا ہے کہ یہ لوگ بہت گہرا مشاہدہ کرتے ہیں اور بڑے گہرے انداز میں سوچتے ہیں، اس وجہ سے ان کے تخیل کی پرواز بڑی بلند ہوتی ہے۔ ان میں سے بہت کم ایسے افراد ہوتے ہیں جو یہ طے کر لیں کہ انہیں اپنی اس صلاحیت سے کوئی فائدہ اٹھانا ہے۔ اکثر افراد سوچوْں کے دھارے میں بہتے رہتے ہیں۔
اگر یہ شاعری کی جانب آئیں تو ایسے ایسے نکتے سامنے لاتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں، ان کی شاعری دوسروں سے منفرد اور بامقصد ہوتی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اپنے ذہن میں موجود سوچوں اور خیالوں کے ہجوم کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے ایک جگہ ٹھہرنا مشکل ہوتا ہے اس لئے اگر کوئی انہیں شاعری کی طرف راغب کرے اور اس میں ان کی دلچسپی پیدا کرے تو تب ہی اس جانب آ سکتے ہیں۔ یہی حال آرٹ کے دیگر شعبوں کا بھی ہے، یہ خود بھی اس طرف آتے ہیں اور اگر آ جائیں تو یقیناً کسی کے راغب کرنے سے ہی آتے ہیں۔
ان لوگوں کو چاہئے کہ اپنی اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسی ایک شعبے کا انتخاب کر لیں اور پوری دلچسپی کے ساتھ اس طرف توجہ دیں، کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ اس شعبے میں کامیابی حاصل نہ کریں۔ یہ ایسے کسی بھی شعبے میں بڑا نام پیدا کر سکتے ہیں۔