برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

روحانیت کی طرف مائل

ان میں سے اکثر افراد روحانیت کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور روحانی دنیا کے اندازنہ صرف جھانکنے بلکہ چہل قدمی کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
روحانی دنیا کے بارے میں سوچنا تو بہت آسان کام ہے لیکن اس میں داخل ہونا بہت مشکل ہے۔ یہ دنیا کتنی وسیع ہے، شاید یہ ہی کوئی عام انسان اس کا جواب دے سکے۔ جب جوزا افراد اس جانب مائل ہوتے ہیں تو ان کے ذہن اپنے خاص انداز میں سوچ رہے ہوتے ہیں یعنی یہ کہ ان کے ذہن میں کیا، کیوں، کب ، کیسے جیسے سوالات گردش کر رہے ہوتے ہیں۔ روحانی دنیا چونکہ مادی دنیا سے یکسر مختلف ہے اور ا س کے اپنے اصول اور قواعد و ضوابط ہیں، اس لئے اس جانب مائل ہونے والے افراد کو شروع میں بڑی پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ان کے سامنے مکمل تاریکی ہوتی ہے، ایسے میں بہت سے سمجھدار لوگ کسی راہنما کو تلاش کرتے ہیں، خوش قسمتی سے اگر انہیں کوئی رہنما مل جائے تو یہ اس دنیا میں قدم رکھ دیتے ہیں اور یہاں بھی آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔