برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

دوسروں کی اہمیت

ان لوگوں کے نزدیک دوسروں کی اہمیت بہت زیادہ نہیں ہوتی۔ یہ خود کو دنیا کو سب سے زیادہ ذہین فرد تصور کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جو فیصلہ کر لیا ہے یا جو سوچ لیا ہے وہی ٹھیک ہے۔ اس طرح ان لوگوں کو یہ فائدہ تو ہوتا ہے کہ یہ دوسروں کے فضول مشورے سننے سے بچ جاتے ہیں لیکن یہ نقصان بھی ہوتا ہے کہ یہ دوسروں کے اچھے مشوروں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ یہ دوسروں کو کچھ نہ کچھ اہمیت ضرور دیں۔ ان کے لئے یہ فیصلہ کرنا تو زیادہ مشکل نہیں ہے کہ کون شخص انہیں اچھے مشورے دے سکتا ہے یا کون غلط، اس لئے اگر یہ وقت بچانا چاہتے ہیں تو ایسے افراد سے دور رہیں اور ان کی بات نہ سنیں جو انہیں ناقص اور غلط مشورے دے سکتے ہیں لیکن ان افراد کی بات انہیں ضرور سن لینی چاہئے جو ان کے لئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* خود کو دنیا کا سب سے ذہین فرد تصور نہ کریں۔
* ذہین لوگوں کی ذہانت کو تسلیم کریں۔
* یہ جان لیں کہ انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے، ضروری نہیں کہ وہ درست ہو۔ممکن ہے اگر وہ کسی سے مشورہ کریں تو وہ انہیں کوئی بہتر مشورہ دے دے۔