برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ہاتھ پیروں کی حرکت

جس طرح دیگر لوگوں کی کوئی نہ کوئی مخصوص عادت ہوتی ہے اسی طرح برج جوزا سے تعلق رکھنے والے بھی اپنی ایک مخصوص عادت رکھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب یہ باتیں کرتے ہیں تو ان کی گردن اور ہاتھ پیر ہل رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ دور سے کسی ایسے فرد کو دیکھیں جو بات چیت کرتے ہوئے اپنے ہاتھ پیر اور گردن ہلا رہا ہے تو فوراً سمجھ جائیں کہ اس کا تعلق برج جوزا سے ہے۔
ویسے تو دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ اپنی کوئی مخصوص عادت رکھتے ہیں مثلاً کوئی دوران گفتگو باربار آنکھیں بڑی کرے گا اور کوئی صرف گردن ہلائے گا لیکن جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد گردن اور ہاتھ پیر ہلاتے ہیں۔ اگریہ توازن سے ہو توجاذب نظر آتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ اس تیزی سے گردن اور ہاتھ پیر ہلانے لگتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو برا لگتا ہے اور ان کی شاندار شخصیت مضحکہ خیز ہو جاتی ہے۔
ان افراد کو چاہئے کہ اپنی اس عادت پر قابو پائیں تا کہ لوگوں کے طنز و مزاح سے محفوظ رہ سکیں۔