برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بہترین منصوبہ ساز

دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرح برج جوزا سے متعلق افراد میں بھی بہترین منصوبہ سازی کی صلاحیت ہوتی ہے۔
یہ لوگ جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تکمیل کے لئے ایک پورا منصوبہ بناتے ہیں۔ یہ اپنے اس منصوبے کو کئی حصوں میں تقسیم کر دیتے ہیں اور مرحلہ وار اس پر عمل کرتے ہیں۔ یہ کوئی بھی کام بے ترتیبی سے کرنے کے عادی نہیں ہوتے اور یہی ان کی کامیابی کاراز ہوتا ہے۔
یہ زندگی کے تمام معاملات کے بارے میں منصوبے ترتیب دیتے ہیں۔ مثلاً اگر انہیں اپنی تعلیم مکم کرنی ہے تو یہ طے کریں گے کہ اسکول یا کالج کے وقت کے بعد کب انہیں پڑھنا ہے، کب کھیلنا ہے اور کب دوسری مصروفیات کے لئے وقت نکالنا ہے۔ اس طرح اگر انہیں کوئی کاروبار شروع کرنا ہے تو اس کے متعلق یہ مختلف مراحل طے کرلیں گے اور پھر اس حساب سے عمل کریں گے۔
اگر کبھی کسی وجہ سے ان کی زندگی میں بے ترتیبی آ جائے تو یہ بہت زیادہ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہیں بے چینی ہونے لگتی ہے اور یہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک پھر سے اپنے لئے کوئی شیڈول طے نہ کر لیں۔