برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

طاقت ور

یہ بہت طاقت ور ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جن کے بازو بہت توانا ہوتے ہیں اور ان میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ اپنے بازؤوں سے بہت تیزی سے کام لے سکتے ہیں۔ عام طور پر دوسرے لوگ کوئی کام کر کے جتنی دیر میں تھک جاتے ہیں، اتنی دیر میں جوزا افراد نہیں تھکتے، ا ن میں بغیر تھکے بہت زیادہ کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
دوسرے لوگ ان افراد سے ایسے کام لیتے ہیں جن میں طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً اگر کسی گھر میں ایک بھاری الماری رکھی ہے اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے تو فوراً لوگوں کے ذہن میں کسی جوزا فرد کا خیال آتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ فرد با آسانی یہ کام کر لے گا کیونکہ اس سے قبل بھی وہ ایسے کام کر چکا ہوتا ہے۔
ان افراد کو خود بھی ایسے کاموں سے دلچسپی ہوتی ہے جس میں طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً اگر کہیں کوئی بس خراب ہوئی ہے تو سب سے پہلے اسے دھکا لگانے کے لئے جوزا فرد ہی تجویز دے گا اور ساتھ ہی دوسروں کو بھی یہ کام کرنے کے لئے کہے گا۔
ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس طاقت کا غلط استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی عام فرد کا بازو آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔