برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

فیاض

یہ افراد بہت محنت سے پیسہ کماتے ہیں اور دولت کی قدر سے واقف ہوتے ہیں لیکن یہ لوگ فیاض ہوتے ہیں اور رقم خرچ کرنے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ ان کے دوستوں وغیرہ کو ان کی طرف سے ادھار مانگ کے کبھی شرمندگی کا سامنا نہیں ہوتا کیونکہ انہیں ان کی توقع کے مطابق رقم مل جاتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہ لوگ مقررہ وقت پر رقم واپس نہ کر سکیں یا واپس کرنا بھول جائیں تو یہ لوگ کبھی رقم کا تقاضا نہیں کرتے اور اگر پھر انہیں مزید رقم کی ضرورت پڑے تو انہیں دے دیتے ہیں۔
یہ لوگ فضول خرچی سے گریز کرتے ہیں لیکن جہاں رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں ضرور خرچ کرتے ہیں۔
ان لوگوں کی نظر میں بیشتر مستحق لوگ ہوتے ہیں جن کی یہ مالی مدد کرتے رہتے ہیں، یہ مدد ظاہری طور پر نہیں ہوتی۔
کوئی سوالی ان کے پاس سے خالی ہاتھ نہیں جا سکتا۔
اپنی تقریبات وغیرہ میں یہ ضرورت سے کچھ زیادہ کھانا منگوا لینا پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں کھانا کم نہ پڑ جائے اور ان کی بے عزتی ہو جائے۔