برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

تبدیلی کے خواہش مند

ہم یہ لکھ چکے ہیں کہ ان لوگوں کی فطرت میں بے چینی موجود ہے۔ یہ زندگی کے بیشتر معاملات میں یکسانیت کو پسند نہیں کرتے، ان کی بے چینی انہیں ہر دم تبدیلی کی جانب راغب کرتی ہے۔
اپنی اسی عادت کی وجہ سے یہ گھر میں روز بروز نئی نئی تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔ اگر انہوں نے آج ایک جگہ صوفہ سیٹ رکھ دیا ہے تو کل خود ہی کہیں گے کہ یہ یہاں اچھا نہیں لگ رہا اور پھر اسے نئی جگہ رکھ دیں گے۔ اس طرح یہ اپنے دفتر میں بھی چیزوں کی تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔
اگر یہ صاحب حیثیت ہیں اور ان کے پاس گاڑی ہے تو ان کی نظریں دوسری گاڑیوں کی تلاش میں رہتی ہیں اور جیسے ہی انہیں کوئی گاڑی پسند آتی ہے یہ فوراً اپنی گاڑی فروخت کر کے وہ گاڑی لے لیتے ہیں اور اس کے بعد پھر نئی گاڑی کی تلاش میں ان کی نگاہیں دوڑنے لگتی ہیں۔
ان کی یہ عادت جہاں ان کے وقت کا ضیاع کرتی ہے وہیں انہیں فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں، ان کے پاس نئی سے نئی چیزیں رہتی ہیں۔
یہ عادت ان کی اپنی حد تک ہو تو صرف یہی اس سے متاثر ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ ایسے کام کرتے ہیں جس سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔