برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

متحرک

یہ لوگ آرام سے بیٹھنا پسند نہیں کرتے، یہ خود کو ہر وقت متحرک رکھنا چاہتے ہیں اس سے انہیں بڑی تسکین ہوتی ہے، فارغ اوقات ان کے لئے بڑے کٹھن ہوتے ہیں اور ایسے اوقات میں بھی یہ کوئی نہ کوئی مصروفیت ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔
یہ افراد ایسے ہیں کہ ابھی اگر یہ ایک کام سے فارغ ہوئے ہیں تو بجائے آرام کرنے کے ان کی نظریں ادھر اُدھر دوڑنے لگتی ہیں، یہ کسی اور کام کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ مثلاً ابھی انہوں نے اپنی موٹر سائیکل درست کرنے کے بعد ایک جانب کھڑی کر دی ہے اور اس میں کوئی کام باقی نہیں رہا ہے یعنی اب یہ اس کی طرف سے بے فکر ہیں تو یہ آس پاس موجود چیزوں پر نظر دوڑائیں گے اور پھر انہیں یاد آ جائے گا کہ پانی کی موٹر میں بھی کچھ گڑ بڑ ہے، یہ اوزار لے کر فوراً وہاں پہنچ جائیں گے اور اسے ٹھیک کرنا شروع کر دیں گے اور جیسے ہی اس کام سے فارغ ہوں گے تو انہیں یاد آ جائے گا کہ باغیچے میں کچھ بے ترتیبی نظر آئی تھی، یہ وہاں پہنچ جائیں گے اور قینچی اٹھا کر پودوں کی تراش خراش میں لگ جائیں گے۔ یوں یہ ایک کے بعد ایک مصروفیت، تلاش کرتے رہتے ہیں۔