برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ڈپریشن

چونکہ یہ لوگ خود کو بہت زیادہ مصروف رکھتے ہیں اس لئے اکثر جسمانی طور پر تھکن کے علاوہ ڈپریشن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:
* خود کو بہت زیادہ مصروف نہ رکھیں۔
* ایک کام کے بعد دوسرا کام شروع نہ کریں بلکہ ان کاموں کے درمیان کچھ وقفہ ضرور رکھیں۔
* ان کے لئے فارغ رہنا بہت مشکل ہے لیکن خود کو کاموں کے دوران ذرا دیر فارغ رکھنے کی عادت ڈالیں، اس وقت یہ کوئی شغل کر سکتے ہیں، موسیقی سے دل بہلا سکتے ہیں یا کسی اچھے دوست سے خوش گپیاں کر سکتے ہیں۔
* یہ جان لیں کہ زیادہ مصروفیت آپ کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان دے گی۔ ایک تو آپ بیمار ہو جائیں گے، ڈپریشن کا شکار ہوں گے اور جو وقت آپ نے صرف کیا تھا وہ اس طرح ضائع ہو جائے گا۔
* ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ پر فضا مقامات پر بھی جاتے رہیں، سیر و تفریح اور شکار بھی مناسب ہے