برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ارادوں کے پکے

یہ لوگ اپنے ارادوں کے پکے ہوتے ہیں۔ یہ ہر ارادہ ارو فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں اور پھر اس سے ہٹتے نہیں ہیں۔ یہ تو حقیقت ہے کہ ان کے اندر ہر وقت تبدیلی کی خواہش ہوتی ہے، یہ اپنے ان اردوں میں بھی تبدیلی کرتے رہتے ہیں لیکن مکم طور پر ان سے دستبردار نہیں ہوتے۔
یہ اگر کسی معاملے میں کوئی مؤقف اختیار کر لیں تو اس پر ڈٹے رہتے ہیں، اپنے مؤقف کے حق میں یہ بڑی بڑی دلیلیں دیتے ہیں اور جب کوئی ان کے سامنے دلیل لانے کی کوشش کرتے تو اسے اس زیادہ مضبوط دلائل دے کر مسترد کر دیتے ہیں۔
جو لوگ ان سے بحث کرتے ہیں انہیں جان لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے بجٹ کی مکمل تیاری نہیں کی ہے تو اس مقابلے سے بچیں ورنہ انہیں شکست کھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
بطور وکیل یہ لوگ نہایت چالاکی اور حاضر دماغی سے ملزم کو گھیرتے ہیں اور جب ان کا مخالف وکیل انہیں گھیرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی اکثر منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ کیونکہ یہ ذہنی طور پر خود کو اس بحث کے لئے پہلے ہی تیار کر لیتے ہیں۔