برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جھوٹی انا

عام طور پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جھوٹی انا کا شکار رہتے ہیں، ذرا ذرا سی بات کو اپنی عزت کا مسئلہ بنا لیتے ہیں، یہ در اصل ان کی چھوٹی ذہنیت کا ثبوت ہوتا ہے لیکن جوزا افراد کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا یہ جانتے ہیں کہ اس طرح کی باتیں بہت فضول ہوتی ہیں اور ان میں وقت کا ضیاع ہی ہوتا ہے۔ اگر کبھی ان کی زندگی میں ایسا کوئی مسئلہ سامنے آ جائے تو یہ ہنس کر ٹال دیتے ہیں۔ ان کے اس رویے پر بعض لوگوں کو حیرت ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کیا تمہیں غصہ نہیں آیا؟ یہ انہیں بھی ہنس کر جواب دیتے ہیں کہ اس طرح کی باتوں کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ خود ساختہ باتیں ہیں اور چھوٹی ذہنیت کا عکاس ہیں، یہ کہتے ہیں کہ دراصل بے عزتی ان کی نہیں ہوتی ہے بلکہ اس شخص کی ہوتی ہے جس نے یہ گھٹیا باتیں کی ہیں، کیونکہ اگر وہ اعلیٰ خیالات کا مالک ہوتا تو اس کے ذہن میں ایسی گھٹیا باتیں کبھی نہ آتیں اور اگر آ بھی جاتیں تو اگر وہ اعلیٰ ظرف ہو گا تو ایسی باتوں کا استعمال کبھی بھی نہ کرتا۔
ایسی ہی باتوں کی وجہ سے لوگ انہیں ٹھندے مزاج کا اور اکثر بزدل بھی کہہ دیتے ہیں لیکن در حقیقت یہ بزدل نہیں سمجھدار ہوتے ہیں، یہ اصولی باتوں پر ڈٹ بھی جاتے ہیں۔