برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

خدمت خلق

یہ لوگ خدمت خلق کے لئے بہت زیادہ دلی مسرت محسوس کرتے ہیں۔ اس کے عوض یہ کچھ نہیں چاہتے بلکہ یہ اسے اپنی روحانی تسکین کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
اگر کہیں کوئی حادثہ ہو جائے تو متاثرین کی مدد کرنے میں یہ لوگ پیش پیش ہوں گے۔ دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی یہ وصف رکھتے ہیں۔
کسی کو دکھی دیکھ کر پریشان ہو جانا ان لوگوں کی فطرت کا حصہ ہے۔ یہ اس کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے اکثر چالاک لوگ فائدے حاصل کر لیتے ہیں۔ جب ان کی چالاکی ان لوگوں کے علم میں آتی ہے تو یہ ہنس کر ٹال دیتے ہیں کہ ہر انسان اپنے ظرف کے مطابق کام کرتا ہے۔
اگر یہ لوگ صاحب حیثیت ہوں تو بہت سے مستحقین کی مستقل مدد کرتے رہتے ہیں، یتیم خانوں کو چندہ دیتے ہیں اور مذہبی حوالے سے تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، خیرات کرنا ان کی عادت ہوتی ہے۔
یہ اکثر ایسے اداروں کی بنیاد بھی رکھ دیتے ہیں جن کا مقصد خدمت خلق ہوتا ہے، اس طرح ان لوگوں کو یہ الزام تو سہنا پڑتا ہے کہ یہ امداد میں ملنے والی رقم خورد برد کر دیتے ہیں لیکن ان لوگوں کو اس الزام کی پروا نہیں ہوتی۔