برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

آزاد طبع

یہ پیدائشی طور پر آزاد طبع ہوتے ہیں۔ بچپن سے ہی یہ دوسروں کے بلا جواز احکام ماننے میں پس و پیش کرتے ہیں جب شعور کی منزل کو پہنچتے ہیں تو ان کی یہ عادت واضح ہو جاتی ہے۔ یہ ایسے لوگوں کو سختی سے جھڑک دیتے ہیں جو انہیں مشورہ دینے کی کوشش کرتے ہیں یا ان پر حکم چلانا چاہتے ہیں۔ البتہ یہ بڑوں کا احترام کرتے ہیں، ان کی طرف سے آنے والے کسی حکم یا مشورے کو خاموشی سے سن لیتے ہیں، مناسب سمجھیں تو اس پر عمل بھی کر لیتے ہیں۔
اکثر ان کا رجحان کاروبار کی طر ف ہوتا ہے۔ کیونکہ اس طرح انہیں کسی کا حکم نہیں ماننا پڑتا۔ اگر یہ ملازمت کریں تو تب بھی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی کارکردگی سے افسران مطأن رہیں، اس کے باوجود اگر کوئی انہیں ماتحت سمجھ کر بلا جواز حکم چلانے کی کوشش کرے تو یہ اس سے واضح طور پر کہہ دیتے ہیں کہ وہ ایسی باتوں سے گریز کرے ورنہ یہ اپنی نوکری کی پروا کئے بغیر اس کی بے عزتی کر دیں گے۔ سمجھدار لوگوں کے لئے ان کی ایسی باتیں ہی کافی ہوتی ہیں اور جو باز نہ آئے یہ ان سے سختی سے نمٹتے ہیں۔ اکثر انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے لیکن یہ اس نقصان کو برداشت کرنے کے لئے پہلے سے ہی ذہن بنا چکے ہوتے ہیں۔
ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ذرا احتیاط سے کام لیں، مصلحتاً کسی کی بات مان کر یہ بہت سے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔