برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

نئے آئیڈیے

چونکہ یہ لوگ ذہانت سے بھرپور ہوتے ہیں اور گہرے مشاہدے کے عادی بھی، ساتھ ہی جدت پسندی کی عادت رکھتے ہیں، ایسے میں ان کی پرواز تخیل انہیں نئے آئیڈیے جنم دینے پر مجبور کرتی ہے۔ اگر انہیں مناسب مواقع میسر آ جائیں تو یہ ایک اچھے سائنٹسٹ بن سکتے ہیں۔
فلکیات، روحانیات اور اس طرح کے دیگر شعبوں کی طرف ان کا خاصا رجحان ہوتا ہے اور یہ جس شعبے میں بھی ہوں نئے نئے آئیڈیے لاتے رہتے ہیں، مختلف تجربات کرتے رہتے ہیں۔
نئے آئیڈیے لانے کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ عام طور پر موجود چیزوں اور حالات سے مطأن نہیں ہوتے، یہ سوچتے ہیں کہ اگر ایسا ہوتا کیا ہوتا اور اگر ویسا ہوتا تو کیا ہوتا۔
انہیں آثار قدیمہ سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ پرانے نوادرات جمع کرتے رہتے ہیں۔ یہ ان معاملات میں بھی نئے نئے آئیڈیے لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
اگر یہ اداکار، موسیقار، مصور یا دیگر فنون سے تعلق رکھتے ہوں تو اپنے شعبوں میں جدت پیدا کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ پرانی چیزوں سے مکمل طور پر منہ بھی نہیں موڑتے ہیں