برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بہترین سے بہترین

یہ لوگ خود کو بہترین سے بہترین بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ یہ جب کسی ایک خاص مقام تک پہنچ جاتے ہیں، جہاں تک انہوں نے پہنچنے کے لئے بہت تگ و دو کی ہوتی ہے تو پھر کسی نئے اور اس سے اعلیٰ مقام کی جانب سفر شروع کر دیتے ہیں۔
ایسے افراد کو اکثر دوسرے کامیاب لوگ نظر آتے ہیں اور یہ لوگ حسرت کرتے ہیں کہ کس طرح ان کے برابر پہنچ جائیں، یہ ان تک پہنچنے کے لئے بڑی اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ محنت شروع کر دیتے ہیں، جب تک یہ اس مقام کیلئے محنت کر رہے ہوتے ہیں، کسی اور طرف توجہ نہیں دیتے، پس ان کے ذہن میں یہ بات سما جاتی ہے کہ جو ٹارگٹ انہوں نے رکھا ہے وہی سب سے بہترین ہے اور اس بہترین تک انہوں نے پہنچنا ہے اور پھر یہ لوگ انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد اپنے ٹارگٹ تک پہنچ جاتے ہیں اور ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہتی لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ اس مقام تک پہنچنے کے بعد انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ابھی تو اس بھی آگے کوئی اور منزل ہے جہاں انہیں ضرور پہنچنا چاہئے لہٰذا ان کی بے چینی انہیں پھر نظریں دوڑانے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور پھر انہیں کوئی نہ کوئی ایسا فرد دکھائی دے جاتا ہے جو ان سے آگے اور مزید بہترین مقام پر ہوتا ہے اب یہ اس کی تقلید میں لگ جاتے ہیں