برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بے رحمی

ان میں سے اکثر لوگ نہایت رحم دل اور ہمدرد ہوتے ہیں لیکن ان ہی میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو بے رحمی کے جذبات بھی اپنے اندر رکھتے ہیں۔ عام حالات میں یہ افراد بے رحم نظر آتے ہیں لیکن چونکہ زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اسی طرح یہ لوگ بھی نشیب و فراز سے گزرتے ہیں، جب انہیں کوئی دھوکا دے دے یا ان کے ساتھ بے رحمی کا سلوک کرے تو یہ لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں اور اپنے مخالف سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتے ہیں۔ بدلے کے معاملے میں یہ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ یہ زیادہ سے زیادہ بے رحمانہ انداز میں لیا جا سکتا ہے ایسے میں ان کے وحشی بن جانے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
جب یہ لوگ مشتعل ہوں اور کسی سے لڑائی کر رہے ہوں تو ایسے میں یہ مخالف کو ختم کر دینے کے جذبات رکھتے ہیں۔ ایسے میں دوسروں کو چاہئے کہ ان لوگوں کو ان کے اردوں سے روکیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:؂
* اپنے غصہ پر قابو پائیں۔
* اگر غصہ آ جائے تو یہ بات یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے کوئی خطرناک کام کر دیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔
* غصے کی حالت میں اپنی ان ذمہ داریوں او رفرائض کے بارے میں سوچیں جو ان پر عائد ہیں، اس طرح ان کے غصے میں کمی آ سکتی ہے۔