برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

محتاط

زندگی ے بیشتر معاملات میں ان لوگوں کا رویہ بہت محتاط ہوتا ہے۔ یہ دوسروں سے بہت زیادہ محتاط رہتے ہیں۔ ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ کوئی بھی انہیں کسی بھی وقت کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن ایسی سوچ یہ صرف ان لوگوں کے لئے رکھتے ہیں جن سے ان کا کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا جبکہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں وغیرہ پر یہ مکمل اعتبار کرتے ہیں۔
یہ اگر اپنے لئے کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں بھی کوئی غیر محتاط رویہ اختیار نہیں کرتے۔ اگر یہ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں گے، اس کے بعد یہ حالات دیکھیں گے کہ کیا ایسے وقت میں یہ کاروبار شروع کرنا مناسب ہے، ساتھ ہی یہ بھی دیکھیں گے کہ اس وقت کون کون اس کاروبار میں ہے اور کون آئندہ ان کے کاروبار کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ یوں یہ تمام احتیاطیں کرنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کریں گے۔
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی کاروبار کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات حاصل کرنے کے بعد کام شروع کر دیتے ہیں لیکن جوزا فراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے، یہ جب تک مکمل معلومات حاصل نہ کر لیں، یہ کوئی کام شروع نہیں کرتے، زندگی کے دیگر معاملات میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی رویہ ہوتا ہے۔ مثلاً اگر انہوں نے کوئی گاڑی خریدنی ہے تو پہلے اس کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کر لیں گے، اس طرح ہر معاملے میں یہ بہت محتاط ہوتے ہیں۔