برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

منفی سرگرمیاں

ان لوگوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب رہتے ہیں۔لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ یہ منشیات استعمال کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کا بالکل احساس نہیں رہتا ہے، اس طرح ان میں بیشتر ایسے ہوتے ہیں جو جوئے اور سٹے کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔
ایسے افراد کو اپنی زبان پر بھی کنٹرول نہیں رہتا، یہ لوگ جب بولنے پر آتے ہیں تو بولتے ہی چلے جاتے ہیں، ایسے میں ان کے منہ سے کئی ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ مثلاً ایسے وقت میں یہ کسی کا راز دوسروں کے سامنے اگل سکتے ہیں، اگر وہ شخص وہیں موجود ہوا تو معاملہ اس وقت بگڑ سکتا ہے لیکن اگر وہ موجود نہیں ہے تو تب بھی جب بعد میں اسے معلوم ہوتا ہے تو اس وقت بھی معاملہ بگڑ سکتا ہے۔
یہ لوگ نہ صرف منشیات اور جوئے وغیرہ کی طرف راغب ہو جاتے ہیں بلکہ غلط عورتوں سے بھی ان کے مراسم ہو جاتے ہیں۔
یہ بات تو طے ہے کہ اچھے کام کا اچھا اور برے کام کا برا انجام ہوتا ہے اس لئے جب یہ لوگ برے کاموں کی طرف مائل رہتے ہیں تو انہیں برے نتائج بھی بھگتنا پڑتے ہیں۔