برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

دل شکستہ

ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو بہت مضبوط دل کے مالک ہوتے ہیں لیکن ناکامیاں اور ناموافق حالات بڑے بڑے مضبوط اعصاب والوں کو ڈھیر کر دیتے ہیں، اسی طرح جب یہ لوگ ایسے حالات سے دو چار ہوتے ہیں تو اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، شدید مایوس ہوتے ہیں اور دنیا سے بیزاری محسوس کرنے لگتے ہیں، ساتھ ہی ان میں ایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جب کے اعصاب بہت زیادہ مضبوط نہیں ہوتے، وہ ذرا ذرا سی بات کا دل پر بہت گہرا اثر لیتے ہیں اور جلد مایوس ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:
* اپنے اعصاب کو مضبوط کریں۔
* یہ جان لیں کہ کامیابیاں اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں۔
* انہیں چھوٹی چھوٹی باتوں کا اثر نہیں لینا چاہئے، ایسی باتوں کو درگزر کرنا ان کے لئے مفید ہے
* سیرو تفریح کو زندگی کا حصہ بنائیں۔
* منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف نہ جائیں۔
* حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
* خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کریں