برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

خراب صحت

ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی صحت اکثر خراب رہتی ہے۔ یہ لوگ زیادہ طاقتور اور صحت مند نہیں ہو پاتے۔ معمولی بیماریاں مثلاً نزلہ، زکام اور کھانسی وغیرہ تو انہیں اکثر گھیرے رہتی ہے۔ در اصل اس طرح بیمار رہنے میں ان کا زیادہ قصور نہیں ہوتا کیونکہ ان لوگوں کی قوت مدفعت بہت کم ہوتی ہے اس لئے بیشتر بیماریاں آسانی سے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔ ویسے ہم سارا الزام قوت مدافعت کو بھی نہیں دے سکتے کیونکہ اکثر یہ لوگ خود کوئی بے احتیاطی کر کے بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔ اکثر لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:
* بے احتیاطی نہ کریں۔
* ان کا مزاج نازک ہے اس لئے گرم و سرد سے خود کو بچائیں۔
* ان کا اعصابی نظام زیادہ مضبوط نہیں ہے اس لئے ایسے کام نہ کریں جن سے انہیں بڑے کام کا اندیشہ ہو کیونکہ یہ بڑے نقصانات اور المیوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔
* اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔
* پان اور سگریٹ نوشی وغیرہ سے اجتناب کریں۔