برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

احتیاط رکھیں

ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ یہ وقت کے بارے میں احتیاط رکھیں، وہ اس طرح کہ یہ لوگ سوچتے اور مشاہدہ زیادہ کرتے ہیں، اس طرح انہیں بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ایک بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ یہ ان معاملات پر بھی بہت زیادہ وقت لگا دیتے ہیں جن پر اتنا وقت لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی، یوں یہ اپنے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے ہیں۔
ان کا یہ رویہ چھوٹے موٹے معاملات کی حد تک ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ اپنے کیرئیر کے بارے میں بھی اکثر ایسا ہی غیر محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں، یہ سوچتے ہیں کہ :
* ان کے لئے کون سا شعبہ موزوں ہے؟
* شعبے کے انتخاب میں بہت وقت لگا دیتے ہیں۔
* ہر شعبے کے بارے میں بہت زیادہ تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
* دوسروں سے مشورہ نہیں کرتے۔
ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* مناسب وقت پر اپنے کیرئیر کے بارے میں فیصلہ کر لیں۔
* دوسروں سے مشورہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔