برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

پیدائشی خوش بخت

ان افراد میں بیشتر ایسے ہوتے ہیں جو پیدائشی طور پر خوش بخت ہوتے ہیں۔ ان کے کام بڑے آسانی سے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہے۔
ایسے افراد جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ان کی دیکھی دیکھا اور لوگ بھی ایسے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ناکام ہو جاتے ہیں، ان کے لئے بہت سی مشکلات آ جاتی ہیں۔
ان کی اس خوش بختی کی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں اور انہیں مختلف طریقوں سے ناکام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* کاپنی کامیابیوں کو کم سے کم لوگوں کو بتائیں۔
* ایسے کام شروع کریں جو زیادہ پائیدار اور منافع بخش ہوں۔
* ان لوگوں سے محتاط رہیں جو حسد کرتے ہیں۔
* اپنی کامیابیوں پر غرور نہ کریں۔
ان افراد کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ صرف کامیابیاں ہی ان کے لئے بازو پھیلائے نہیں کھڑی ہیں بلکہ کبھی کبھار انہیں ناکامی سے بھی دوچار ہونا پڑے گا۔ اس سے دل شکستہ نہ ہوں۔