برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

خود غرض

یہ لوگ چونکہ انسان ہی ہوتے ہیں اور انسان مختلف جذبات و احساسات رکھتا ہے لہٰذا ہم ان کے بارے میں صرف تعریفی جملے ہی نہیں لکھ سکتے۔ ان میں جہا ں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں وہیں بے شمار خامیاں بھی ہوتی ہیں، ان ہی خامیوں میں سے ایک خامی یہ بھی ہے کہ یہ اکثر خود غرض ہو جاتے ہیں، حالانکہ ان کی یہ کیفیت زیادہ دیر نہیں رہتی، اس کے باوجود جتنی دیر بھی یہ اس کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں، اس میں بے شمار لوگوں کے ساتھ خود غرض رویہ رکھ چکے ہوتے ہیں۔ اس لئے ایک تو یہ ہوتا ہے کہ دوسروں پر ان کی شاندار اور باوقار شخصیت کا جو تاثر قائم ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر ان کے اس رویے سے کئی لوگوں کو نقصان بھی پہنچ جاتا ہے۔ لہٰذا ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* جب ان پرایسی کیفیت آئے تو خود کو سنبھالیں۔
* ایسے میں کسی سے معاملات نہ کریں۔
* اپنی شاندار اور باوقار شخصیت کا خیال کریں۔
* اپنی زبان پر قابو رکھیں۔
* کوئی سواد نہ کریں۔
* کسی پر فضاء مقام پر چلے جائیں۔
* کسی ذاتی کام میں خود کو مصروف کریں۔
* لطیفہ گری اور مزاحیہ باتیں کریں