برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

تبدیلی کے خواہاں

یہ لوگ ہر وقت تبدیلی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ ایک اچھی بھلی چیز کا حلیہ بگاڑنے میں ان لوگوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ یہ خود ہی کئی ایسے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کا انہیں تجربہ نہیں ہوتا۔ مثلاً یہ اپنا ٹی وی خود ہی ٹھیک کرنے لگیں گے یا پھر موٹر سائیکل کا انجن کھول کر بیٹھ جائیں گے۔ یہ رویہ ان کے لئے نقصان دہ ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
ان لوگوں کو چاہئے کہ مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں۔
* ہر چیز میں تبدیلی ضروری نہیں ہے۔
* کسی چیز میں تبدیلی سے پہلے یہ سوچ لیں کہ کیا واقعی اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا آپ کی فطری بے چینی آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کر رہی ہے جس کا آپ کو نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
* اس رویے سے آپ اپنا بہت سا وقت ضائع کرتے ہیں۔
* یاد رکھیں جدت پسندی ایک الگ بات ہے اور خواہ مخواہ کسی چیز میں تبدیلی ایک الگ معاملہ ہے لہٰذا جدت پسندی کو برقرار رکھیں، یہ آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
* دوسروں کی کارکردگی کو سراہیں، ان میں خامیاں نہ نکالیں اور انہیں تبدیلی کے مشورے نہ دیں۔