برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

اپنے لئے سوچیں

ان لوگوں کے ساتھ اکثر یہ المیہ ہوتا ہے کہ یہ دوسروں کے اور مختلف چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں اور وقت لگاتے ہیں۔ اگر یہ کسی آرٹ سے منسلک ہو جائیں تو پھر اس میں اکثر اتنا غرق ہو جاتے ہیں کہ اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کی ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ انہوں نے اپنے شعبے کے لئے خود کو اس قدر وقف کر دیا کہ یہ خود کو بھول گئے۔ انہیں احساس ہی نہیں رہا کہ یہ خود بھی اپنے اور اپنے کئی قریبی لوگوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر ان میں سے کوئی فرد مصوری کی طرف آتا ہے تو جب وہ اپنا آرٹ تخلیق کرنے کے لئے کینوس پر آتا ہے اور اس کا برش چلنا شروع ہوتا ہے تو یہ فرد ساری دنیا کو بھول جاتا ہے، اس کے سامنے اس کی تخلیق ہوتی ہے جسے یہ مکمل کرنا چاہتا ہے لیکن افسوس کہ اسے یہ کام جتنا آسان نظر آ رہا ہوتا ہے اتنا ہی مشکل ہوتا چلا جاتا ہے یہ اگر کسی تصویر کی آنکھوں پر کام کر رہا ہے تو انہیں مکمل کر دے گا لیکن غیر مطئن رہے گا اور سوچے گا کہ اگر اس میں مزید کچھ تبدیلی کر لی جائے تو بہتر ہو گا، یوں تبدیلی شروع ہو جاتی ہے اور یہ تبدیلی زیادہ سے زیادہ وقت لیتی چلی جاتی ہے۔ ایسے لوگ اپنے اور اپنے عزیزوں کے بارے میں ضرور سوچیں۔