برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

صحت کی طرف توجہ دیں

ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنے کاموں میں مصروف و مشغول رہ کر نہایت تسکین محسوس کرتے ہیں، اس طرح یہ اپنی صحت کی طرف سے غافل ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی المیہ ہے کہ جب تک یہ لوگ بہت زیادہ کمزور یا بیمار نہ ہو جائیں اپنی صحت کی طرف توجہ نہیں دیتے، اکثر انہیں بڑے المیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:
* اپنے کاموں کو مناسب وقت دیں۔
* غذا کے معاملے میں محتاط رہیں۔
* ورزش کے لئے وقت نکالیں۔
* خود کو پابند کریں کہ وقت پر کھانا، سونا اور ورزش کرنا ہے۔
* کام کے لئے وقت مخصوص کریں، چاہے کچھ بھی ہو جائے اس سے زیادہ وقت کام نہ کریں۔
* یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ صحت کو اہمیت نہیں دیں گے توبیمار ہو سکتے ہیں۔
* اپنی معمولی بیماریوں کونظراندازنہ کریں اور معالج سے رجوع کریں چونکہ یہ چھوٹی بیماریاں بڑی بھی ہو سکتی ہیں