برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

نامانوس احساسات

ان لوگوں کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ نامانوس احساسات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں یہ سوچتے ہیں کہ نہ جانے انہیں کیا ہو رہا ہے۔ کیوں ان کے اندر نئے نئے خیالات، جذبات اور احساسات جاگ رہے ہیں، ایسے میں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ سب ان سے متعلق ستاروں کی چال میں تبدیلی کی وجہ سے ہو رہا ہوتا ہے۔ جب تک ستاروں کی یہ چال برقرار رہتی ہے، یہ لوگ ان احساسات کی زد میں رہتے ہیں اور جب ستارے اپنی سابقہ یا کسی اور پوزیشن میں آتے ہیں تو ان کے یہ احساسات ختم ہو جاتے ہیں۔
ان میں سے بیشتر لوگ ایسے اوقات میں یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ شایدان کا دماغ درست طور پر کام نہیں کر رہا ہے یا پھر بہت سے لوگ تو یہ بھی سوچتے لگتے ہیں کہ ان پر کسی نے تعویذ گنڈے کروا دئیے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا بلکہ جیسا کہ ہم اوپر بیان کر چکے ہیں کہ ایسا سب کچھ ستاروں کی چال کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے میں ان لوگوں کو چاہئے کہ:
* یہ نہ سوچیں کہ ان کا دماغ درست کام نہیں کر رہا ہے۔
* یہ سوچ بھی غلط ہے کہ کوئی ان پر تعویذ گنڈے کروا رہا ہے۔
* نئے احساسات سے کوئی نہ کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
* ایسے وقت میں آپ کے لئے سیر و تفریح مناسب ہے۔