برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

مدلل گفتگو

ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جو بہت مدلل گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ ایسے افراد اگر کسی انشورنس کمپنی میں آ جائیں تو خود بھی بہت فائدے میں رہتے ہیں اور کمپنی کو بھی خوب فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ مدلل گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ یہ کسی بھی فرد کو اس بات پر قائل کر لیتے ہیں کہ انشورنس پالیسی ان کے لئے نہ صرف بے حد مفید بلکہ بے حد ضروری ہے۔ ایسے میں اگر یہ اس فرد کو یہ بھی کہہ دیں کہ اب اس کی مرضی ہے پالیسی خریدے یا نہیں تو تب بھی وہ پالیسی خریدتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ اسے اپنی مدلل گفتگوسے اس قدر زیادہ متاثر کر دیتے ہیں کہ وہ خود یہ سمجھنے لگتا ہے کہ اس کی زندگی میں انشورنس پالیسی بہت اہم ہے۔
کوئی مباحثہ ہو تو یہ افراد اپنی اس صلاحیت سے خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کے پاس اگر معلومات کم بھی ہوں تو تب بھی یہ اپنے پاس موجود معلومات کو اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہیں سکتے۔
بطور اسٹیج فنکار اور وکیل یا پھر سوشل ورکر کے طور پر ان کی یہ صلاحیت ان کے بہت کام آتی ہے۔