برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

خوش باش

دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے بہت کم لوگ اس لحاظ سے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ وہ برے سے برے حالات میں بھی خوش رہ سکتے ہیں، اس طرح برج جوزا سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد بھی ایسی ہی اچھی قسمت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف خود خوش رہتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی خوش رکھنا جانتے ہیں۔ لطیفہ گوئی اور مزاحیہ باتیں ان کی گفتگو کا حصہ ہوتی ہیں لیکن یہ صرف ایسی ہی باتوں کے سہارے بھی زندہ نہیں رہتے بلکہ یہ کسی ٹرین میں سفر کر کے بھی خود کو خوش کر لیتے ہیں یا کسی دوکاندار سے بات چیت کر کے بھی اپنے لئے کوئی نہ کوئی تسکین، خوشی اور نسخ کا پہلو نکال لیتے ہیں۔
اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ افراد اپنے شعبوں میں بہت کامیاب رہتے ہیں، خاص طور پر اگریہ ڈاکٹر یا نرسنگ وغیرہ جیسے شعبوں میں ہوں تو ان کے مریض کی عارض بیماری تو ان کی خوب صورت اور زندہ دل گفتگو سے ہی دور ہو جاتی ہے۔
اکثر لوگ ان کی اس عادت کی وجہ سے انہیں لاپروا کہنے لگتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ لوگ اپنی ذمہ داریوں کا پورا پورا احساس کرتے ہیں، بس یوں کہنا چاہئے کہ یہ اپنی زندگی کے بیشتر معاملات میں خوشی و غم والی باتوں کا تڑکا لگاتے رہتے ہیں۔