برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

چھٹی حس

ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جن کی چھٹی حس بہت تیز کام کرتی ہے۔ یہ آنے والے خطرات کو بھانپ لیتے ہیں۔
اکثر ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ کسی موڑ پر اپنی رفتار کم کر لیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کی چھٹی حس انہیں خبردار کر دیتی ہے کہ اس موڑ پر ایک جانب سے ایک تیز رفتار گاڑی آ رہی ہے اور جب یہ آگے آتے ہیں تو واقعی ان کا خدشہ درست ہوتا ہے، دائیں جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی تیزی سے ان کے سامنے سے گزر جاتی ہے، یہ ایک مثال دی گئی ہے۔ اس طرح کے بے شمار واقعات ان لوگوں کی زندگی میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔
جو لوگ ان کے قریب رہتے ہیں وہ ان کی اس خوبی سے واقف ہوتے ہیں اور جب یہ کسی خطرے کا اعلان کریں تو وہ ان کی بات کو مذاق نہیں سمجھتے بلکہ سنجیدگی سے لیتے ہیں اور خطرے سے نمٹنے کے اقدامات کرتے ہیں۔
ان لوگوں کو چاہئے کہ :
* اپنی اس صلاحیت کو پورے طور پر سمجھیں۔
* اگر کبھی ان کا اندازہ غلط ثابت ہو تو یہ نہ سمجھیں کہ ان کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے بلکہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ان کی سو باتوں میں سے دس باتیں غلط ثابت ہو سکتی ہیں۔