برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات

بے شمار صلاحیتیں

یہ خواتین اگر خود پر ذرا سا غور کر لیں تو انہیںیہ بات واضح طور پر سمجھ آ جائے گی کہ ان کے اندر بے شمار صلاحیتیں ہیں۔ اس لئے ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ جوزا عورت کئی عورتوں کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔
ان خواتین کو سب سے پہلے تو یہ بات جاننی ہے کہ ان میں بے شمار صلاحیتیں ہیں، اس کے بعد انہیں اپنا تجزیہ کرنا ہے کہ ان میں کون کون سی صلاحیتیں ہیں، یقیناًاسی طرح یہ بات سامنے آئے گی کہ یہ
* ہر ماحول میں ڈھل سکتی ہیں۔
* تیز زبان اور طنز کرنے والی ہیں۔
* گھریلو امور سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔
* بہت زندہ دل ہیں۔
* اچھی میزبان ہیں۔
مندرجہ بالا باتوں کو سامنے رکھ کر آپ فیصلہ کر سکتی ہیں کہ اب آپ کی اپنی زندگی میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔ تیز زبان ہونا اور گھر کے امور میں دلچسپی نہ لینا منفی باتیں ہیں لیکن آپ انہیں خامیاں جان کر دور کر سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے مثبت پہلوؤں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں مثلاً تیز زبان کسی اہم وقت استعمال کریں اور آرٹ وغیرہ میں نام پیدا کریں۔