برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات

الجھا ذہن

ان خواتین کا ذہن اکثر مختلف باتوں میں الجھا رہتا ہے اور کئی خدشات اور خطرات انہیں گھیرتے رہتے ہیں۔ یہ کبھی ہنسنے لگتی ہیں اور بہت خوش و خرم نظر آتی ہیں اور پھر ذرا دیر بعد ہی بہت سنجیدہ ہو جاتی ہیں۔ اچانک انہیں اگر کوئی خوفناک اور خطرناک خیال آ جائے تو گھبراہٹ ان کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے۔
اس طرح کا رویہ ان خواتین کے لئے مناسب نہیں ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* بلا وجہ غیر حقیقت پسندانہ خیالات کی وجہ سے خوف زدہ نہ ہوں بلکہ ان پر قابو پائیں، ان کا مقابلہ کریں اور انہیں شکست دیں، اگر آپ اس طرح کوشش کریں گی تو اس طرح کے خیالات سے جلد نجات حاصل کر لیں گی۔
* مختلف خدشات کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔
* اچانک رویہ نہ بدلیں اس طرح آپ کی شخصیت متاثر ہو گی۔
* بہت زیادہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اس طرح لوگ آپ سے بور اور بیزار ہونے لگیں گے۔
* اپنے ذہن کی دیگر الجھنوں کو سمجھ کر ان پر قابو پائیں۔