برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات

فضول خرچ

جوزا مرد اتنے فضول خرچ نہیں ہوتے جتنی جوزا خواتین ہوتی ہیں۔ شاید قارئین یہ سمجھیں کہ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ انہیں باپ، بھائیوں یا شوہر کی طرف سے رقم ملتی ہے اس لئے یہ بے دھڑک خرچ کرتی ہیں ایسی بات نہیں ہے۔ یہ خواتین اگر خود جاب یا کاروبار کرتی ہیں تو تب بھی اپنی رقم کو پانی کی طرح بہاتی ہیں اور یہ عام سی بات ہے کہ اگر سارا پانی بہہ جائے گا تو دریا بھی خشک ہو سکتا ہے، اسی طرح اگر یہ خواتین اپنی اس عادت پر قابو نہ پائیں تو انہیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ:
* رقم کو بے دریغ استعمال نہ کریں۔
* ہر چیز خریدنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ان کی خریدی ہوئی اشیاء میں بیشتر ان کے لئے فضول ہوتی ہیں اور یہ شوقیہ طور پر انہیں خریدتی ہیں۔
* یہ سمجھ لیں کہ اگر موجودہ رقم وہ خرچ کر دیتی ہیں تو کیا اس کے بعد ان کے پاس مزید رقم آنے کا امکان ہے؟
* برے وقت کا خیال کریں جس کے آتے دیر نہیں لگتی،اس وقت کے لئے کچھ نہ کچھ پس انداز کر کے رکھیں۔