برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات

دلکشی اور شوخی

ان خواتین میں بہت دلکشی ہوتی ہے۔ ان میں سے اکثریت ایسے نین و نقش کی مالک ہوتی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہو جاتے ہیں۔اکثرمرد ان سے بات چیت کے خواہاں ہوتے ہیں اور ان کی یہ خواہش اکثر پوری بھی ہو جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ خواتین خاصی شوخ او گفتگو کی دلدادہ ہوتی ہیں، ایسے لوگوں سے بات کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جو خود بات کرنا چاہیں، اس لئے اکثر ان خواتین پر یہ الزام آ جاتا ہے کہ یہ بڑی بے باک اور کشادہ ذہن کی ہیں، انہیں اپنی اس خامی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب ان کی شادی کا مسئلہ ہوتا ہے، مرد ایسی خواتین سے بات چیت کر کے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کر تو بہت خوش ہوتے ہیں لیکن ایسی خواتین سے شادی کرتے ہوئے اکثر کتراتے ہیں، انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ اگر شادی کے بعد بھی ان خواتین کا یہی رویہ رہا تو کیا ہو گا؟
ایسی خواتین کو چاہئے کہ اپنی اس عادت پر قابو پا ئیں۔ اور یورپ وغیرہ میں تو ایسی خواتین میں یہ عادت بہت نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن ایشیا کی خواتین کو بہرحال اس عادت کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے لہٰذا اپنے بہتر حال و مستقبل کے لئے اس عادت پر قابو پائیں۔