برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات

بطور بیوی

یہ خواتین بطور بیوی بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ یہ امور خانہ داری میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہیں لیکن بہر حال یہ اپنے گھر میں اس قدر کام ضرور کرتی ہیں کہ کسی کو بہت زیادہ برا نہ لگے، یہ ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں اس لئے اپنے شوہر کو بیشتر قیمتی مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔
کسی بھی گھر کو قائم رکھنے کے لئے ایک اہم پہلو شوہر اور بیوی کی وفاداری ہے، اس حوالے سے یہ خواتین بہت شاندار کردار رکھتی ہیں۔ یہ اپنے شوہر کی بہت زیادہ وفادار ہوتی ہیں۔ ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں بھی انہیں کوئی برا نہیں کہہ سکتا۔ یہ اپنے شوہر کی کوتاہیوں کو درگزر کرتی ہیں اور اس کی خامیوں کا دوسروں کے سامنے ڈھنڈورا نہیں پیٹتی ہیں۔
اگر کبھی ان کے شوہر پر برا وقت آ جائے تو پھر یہ اس کی مدد کے لئے میدان عمل میں کودنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔
یہ اس بات سے بخوبی واقف ہوتی ہیں کہ باہر کے لوگ ان کے گھر کے معاملات کو بگاڑ سکتے ہیں اس لئے اپنے معاملوں میں یہ کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتیں اور اگر کبھی شوہر سے تلخ کلامی یا جھگڑا ہو جائے تو اسے گھر میں یہ نمٹانے کی کوشش کرتی ہیں۔