جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور حمل مرد

یہ جوڑا اچھی اور خوشحال زندگی بسر کر سکتا ہے بشرطیکہ دونوں فریق ایک دوسرے کا گہرا مشاہدہ کر لیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ:
* دوسرے کی ضرورتیں کیا ہیں؟
* ساتھی کو کیسے خوش رکھا جا سکتا ہے۔
* ایک دوسرے کی دل شکنی کے پہلو کیا ہیں۔
ان دونوں میں ویسے تو خاصی ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً یہ لوگ ذہین، پر جوش اور ولولہ انگیز طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ بہت اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ خود بھی آزادی پسند ہوتے ہیں اور جیون ساتھی کو بھی یہ حق دیتے ہیں کہ وہ آزادی سے رہ سکے۔
ان کی فطرت متجسس ہوتی ہے جس کی وجہ سے مختلف تخلیقی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔
اگر یہ دونوں ایک دوسرے کی چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کر دیں تو بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔