جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور ثور مرد

اس جوڑے کی زندگی زیادہ خوش گوار نہیں گزرتی۔ ان کے مزاج میں بہت زیاہ ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ہے۔ جوزا خواتین کے لئے بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ وہ ثور مردوں سے شادی نہ کریں لیکن اگر ایسا ہو جائے تو پھر دونوں فریقین مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
* ثور مرد تیز رفتار زندگی نہیں گزارتے جبکہ جوزا خواتین کی عادت ان کے بر عکس ہوتی ہے اس لئے دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔
* ثور مرد دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے مردوں کی طرح اپنے پیار و محبت کا اظہار والہانہ انداز میں نہیں کرتے، اس رویے سے ان کی شریک حیات کو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہئے کیونکہ ثور مرد دل سے چاہنے کے قائل ہوتے ہیں اور وہ بہت کم ہی اپنے کسی عمل سے اپنی چاہت کا اظہار کرتے ہیں۔
* ثور مرد صاف گو اور سکون پسند ہوتے ہیں لہٰذا ان کی اس عادت کو مد نظر رکھا جائے۔
* ثور مرد بے شمار ذمہ داریاں اپنے سر لے سکتے ہیں لیکن ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ورنہ وہ دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔