جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور جوزا مرد

اس طرح کے اکثر جوڑے بہت شاندار زندگی گزارتے ہیں کیونکہ
* دونوں فریقین ذہین اور محنتی ہوتے ہیں۔
* دونوں کی توجہ گھر کو مستحکم اور خوشحال بنانے کی طرف مبذول ہوتی ہے۔
* یہ لوگ گھر کو بہت خوب صورت بناتے ہیں۔
* یہ دونوں تقریبات وغیرہ کو پسند کرتے ہیں اس لئے وہ آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہیں لوگوں میں گھلنا ملنا پسند ہوتا ہے اور یہ اپنے خوش اخلاق اور ملنسار رویے کی وجہ سے محفلوں میں بہت جلد ہر دلعزیز ہو جاتے ہیں۔
* یہ بہت اچھے میزبان ہوتے ہیں۔
* دونوں تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔
جوزا مرد ذرا دل پھینک قسم کے ہوتے ہیں، ان کی اس عادت کی وجہ سے ان کی بیوی اکثر پریشانی کا شکار رہتی ہے۔ ان مردوں کو اپنی اس عادت کو ترک کرنا چاہئے۔ ورنہ ان کا گھر بگڑ بھی سکتا ہے۔
* دونوں کو دیگر معاملات میں ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کا خیال رکھنا چاہئے۔