جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور سرطان مرد

اس جوڑے کے لئے زندگی خاصی دشوار ہوتی ہے۔ مزاج کو ہم آہنگی ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا کرتی ہے۔
سرطان مرد بہت حساس ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ان میں حاکمیت پسندی بھی ہوتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ا ن کی بات سنی اور مانی جائے۔ جوزا خواتین چونکہ آزاد طبع ہوتی ہیں اس لئے بلاوجہ احکامات کی زد میں آ کر پریشان ہو جاتی ہیں۔
سرطان مرد کبھی کبھی اس حد تک خود غرض ہو جاتے ہیں کہ وہ بیوی کے جذبات کا بالکل خیال نہیں کرتے۔ ایسے میں یہ بیوی سوچنے لگتی ہے کہ اس کے شوہر کو اس سے پیار نہیں ہے لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ مرد دل سے اپنی بیوی کو چاہتے ہیں مگر اس کا اظہار ان کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔
سرطان مرد تنہائی پسند ہوتے ہیں اور اکثر خاموش رہتے ہیں جبکہ جوزا خواتین کا مزاج ان سے مختلف ہے، یہ محفلوں اور مجلسوں میں جانا پسند کرتی ہیں اور خاموش رہنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔
سرطان مرد بہت ذہین اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ جوزا خواتین کو چاہئے کہ ان کے مزاج کے مطابق خود کو ڈھال لیں کیونکہ یہ مرد ایک اچھا گھرانہ تشکیل دے سکتے ہیں۔