جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور اسد مرد

اس جوڑے کی زندگی اچھی گزرتی ہے، اس کی بڑی وجہ دونوں کے مزاج ملنا ہے، دونوں آزاد طبع ہوتے ہیں۔ آزاد طبع سے یہ مراد نہیں لی جانی چاہئے کہ منفی راہوں کا انتخاب کرنے والے بلکہ اس سے یہ مراد ہے کہ یہ دونوں بہت اچھی فطرت کے مالک ہوتے ہیں اور خلوص و پیار ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ان کی مندرجہ ذیل عادتیں ایک جیسی ہوتی ہیں۔
* تقریبات کے شوقین
* والہانہ محبت کرنے والے
* ہمدرد اور ملنسار
* ترقی کے خواہش مند
* عملی اور اچھے منصوبہ ساز
* لوگوں میں مقبول
* صاف گو اور بے باک
* پر خلوص
اس کے علاوہ یہ دونوں اپنے گھر کے استحکام ااور خوش حالی کے لئے کام کرتے ہیں، بچوں کے معاملے میں دونوں حساس ہوتے ہیں، ان کی بہترین پرورش اور نگہداشت کرتے ہیں۔