جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور سنبلہ مرد

ان کی زندگی زیادہ خوش گوار نہیں گزرتی کیونکہ سنبلہ مرد، جوزا خواتین سے الگ مزاج رکھتے ہیں۔ یہ بہت کم گوہ ہوتے ہیں۔ گھر سے باہر ان کی مصروفیات بہت زیادہ ہوتی ہیں اس لئے وہ گھر کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتے، یوں گھر والوں کو ان سے شکایت رہتی ہے۔
یہ مرد خاصے شکی مزاج ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے بھی ان کے شریک حیات ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہے۔ یہ اکثر اس سے الٹے سیدھے سوال کرتے رہتے ہیں جس سے اس کی دل آزاری ہوتی ہے۔
سنبلہ مرد حقائق پسند ہوتے ہیں لہٰذا ان میں تخلیقی کام کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے۔ مثلاً یہ مصوری، موسیقی اور دیگر آرٹس سے بہت دور ہوتے ہیں جبکہ جوزا خواتین ایسے آرٹس کی دیوانی ہوتی ہیں، جب یہ خواتین ان کاموں کی طرف توجہ دیتی ہیں تو ان کے شوہر کو یہ بات بہت نا گوار گزرتی ہے، ان کے خیال میں ان کی بیوی وقت کا ضیاع کر رہی ہوتی ہے۔
ایسے گھرانے کے لئے ضروری ہے کہ:
* بیوی شوہر کی عادتوں کو خود ڈھا لے۔
* شوہر اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کا خیال کرے۔
* باہم صلاح مشورے سے اختلافی امور ختم کئے جائیں۔