جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور میزان مرد

اس جوڑے کی زندگی آرام دہ اور خوشحال گزرتی ہے۔ میزان مرد بہت ذہین ہوتے ہیں۔ ان کی گھر سے باہر بہت مصروفیات ہوتی ہیں لیکن وہ گھر میں بھی بہت وقت دیتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ اس لئے یہ بیوی اور بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں لیکن ان کے کچھ نفسیاتی پہلو ہیں جس پر ان کی شریک حیات کو غور کرنا چاہئے اور انہیں در گزرکرنا چاہئے۔ مثلاً
* یہ مرد اچانک اپنا موڈ بدل لیتے ہیں۔ اگر یہ ابھی خوش گوار موڈ میں ہیں تو ذرا دیر بعد ان کا موڈ بگڑ سکتا ہے۔
* اگر یہ ابھی کی بات کو اہمیت دے رہے ہیں تو ذرادیر بعد اسے بالکل اہمیت نہیں دیں گے۔
* یہ جوزا بیوی کی ذات اور حسن کی بہت تعریف کرتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اس کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتے لیکن اگلے لمحات میں میں ان کا رویہ یکسر بدل سکتا ہے۔
* ان مرودں میں قوت فیصلہ کی بہت کمی ہوتی ہے۔ یہ اکثر فیصلہ کرنے میں بہت دیر لگا دیتے ہیں اور وقت گزر جاتا ہے۔
میزان افراد کی جوزا بیوی اگر اپنے شوہر کی مندرجہ بالا باتوں اور ایسی ہی دیگر باتوں کو سمجھے اور نظر انداز کرے تو ان کی زندگی اچھی گزر سکتی ہے۔