جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور عقرب مرد

یہ جوڑا بہت زیادہ اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ عقرب مرد بہت زیادہ سخت مزاج ہوتے ہیں۔ یہ کسی کے جذبات و احساسات کا خیال نہیں کرتے۔ ذرا ذرا سی بات پر کسی کی بے عزتی اور توہین کر دینا ان کے لئے مسئلہ نہیں ہوتا۔
عقرب مردوں کو گھر سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی، یہ اکثر سے باہر رہتے ہیں جہاں ان کی کاروباری مصروفیات ہوتی ہیں یا پھر یہ اپنے دوستوں اور دلچسپیوں میں وقت گزارتے ہیں۔
اگر ان لوگوں نے اچھی زندگی گزارنی ہے تو:
* بیوی کو یہ سمجھ لینا ہو گا کہ اپنے شوہر کی بد مزاجی برداشت کرنی ہے اور گھر کی بیشتر ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔
* یہ خاتون کبھی شوہر سے یہ توقع نہیں رکھتی کہ وہ اس کی کسی معاملے میں تعریف کرے گا۔
* بچوں کی نگہداشت بھی خاتون خانہ نے خود کر نی ہے کیونکہ عقرب مرد اپنے بچوں کی طرف بھی زیادہ توجہ نہیں دیتے، خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کی بیوی کی پرورش اور نگہداشت کے لئے ان کی بیوی موجود ہے۔