جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور قوس مرد

قوس مرد بہت اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا رویہ ہمدردانہ، مخلصانہ اور نرم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بیوی کے علاوہ دیگر لوگ بھی ان سے بہت خوش رہتے ہیں۔
قوس مرد تخلیقی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہیں گھر سے بھی خاصی دلچسپی ہوتی ہے اور یہ باتیں ان کی بیوی کو پسند ہوتی ہیں۔
یہ مرد جوزا خواتین کی طرح تقریبات وغیرہ میں جانا پسند کرتے ہیں اور لوگوں میں گھلنا ملنا انہیں بہت پسند ہوتا ہے اس لئے دونوں میاں بیوی ایسے امور پر بھی ہن آہنگی رکھتے ہیں۔
ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ:
* دوسروں کو اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں۔
* اپنے اختلافات کو طول نہ دیں۔
* بیوی اپنے شوہر کی ناگوار باتوں کو نظر انداز کر دے کیونکہ اسے یہ یقین کر لینا چاہئے کہ اس کا شوہر اسے دل سے چاہتا ہے۔
ان لوگوں کو سیرو سیاحت سے بھی بڑی دلچسپی ہوتی ہے اس لئے یہ اکثر دوسرے شہروں میں جاتے رہتے ہیں، بلکہ اگر انہیں موقع مل جائے تو یہ دوسرے ملکوں میں بھی تفریحی دورے کرتے رہتے ہیں۔