جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور جدی مرد

اس جوڑے کے لئے زندگی گزارناخاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ جدی مرد بہت زیادہ خشک مزاج ہوتے ہیں۔ انہیں تخلیقی کاموں سے کوئی شغف نہیں ہوتا۔ یہ نکتہ چینی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ اپنے آپ میں مگن رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اس لئے اکثر خاموش اور کھوئے کھوئے رہتے ہیں، بظاہر یہ سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن اس جانب ان کی توجہ نہیں ہوتی، یہ اپنے خیالوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔
گھریلو امور سے ان مردوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ بادل نخواستہ گھر کے کچھ امور سر انجام دیتے ہیں جن میں سے اکثر غلط ہو جاتے ہیں خاتون خانہ کو زحمت و تکلیف ہوتی ہے۔ اس لئے اس خاتون کے لئے ضروری ہے کہ:
* یہ جان لے کہ گھر کی بیشتر ذمہ داریاں اسے سنبھالنی ہیں۔
* اگر اس کا شوہر گھر کے مالی اخراجات برداشت کر رہا ہے اسے غنیمت جانے ورنہ اسے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے کہ اس کے گھر کے مالی معاملات شوہر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔
شوہر کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے گھر کی طرف مناسب توجہ دے۔