جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور دلو مرد

یہ جوڑا ایک اچھی زندگی بسر کرتا ہے۔ دلو افراد بہت اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ خود خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا جانتے ہیں۔ یہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے ہیں۔
ان مردوں کو اپنی ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے اس لئے یہ نہ صرف گھر سے باہر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں بلکہ گھریلو ذمہ داریوں کی طرف بھی ان کی بھرپور توجہ ہوتی ہے۔ انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کسی وقت کس چیز کی ضرورت ہے۔
یہ مرد یہ جانتے ہیں کہ ان کی بیوی تخلیقی ذہن کی مالک ہے۔ اگر وہ مصورہ، شاعری یا کسی اور آرٹ میں دلچسپی رکھتی ہے تو یہ اس کے کاموں میں روڑے اٹکانے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
دلو مرد ہنسنے ہنسانے والے ہوتے ہیں اس لئے دیگر لوگوں کے علاوہ ان کی بیوی بھی ان سے خوش رہتی ہے۔
یہ مرد بہت ذہین ہوتے ہیں اور زندگی کے حوالے سے خاصے فکر مند بھی ہوتے ہیں اس لئے اپنے مالی معاملات کو سنبھال لیتے ہیں۔ یہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے اس لئے بہت محنت کرتے ہیں۔ یہ اپنے بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، ان کی پرورش اچھے انداز میں کرتے ہیں