جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا عورت اور حوت مرد

ایسے گھرانے میں خاصی غلط فہمی رہتی ہے کیونکہ حوت مرد کافی سست اور لاپروا نظر آتے ہیں ان کے اس رویے سے ان کی بیوی اکثر دل برداشتہ رہتی ہے لیکن درحقیقت یہ مرد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اس لئے ان کی بیوی کے لئے ضروری ہے کہ
* اپنے شوہر کی لاپروا طبیعت کا خاص نوٹس نہ لے۔
* یہ جان لے کہ اس کا شوہر تخلیقی ذہن کا مالک ہے اس لئے وہ اس کے تخلیقی کاموں میں اس کی مد کر سکتا ہے۔
* بیشتر گھریلو ذمہ داریاں خاتون خانہ کو خود سنبھالتی ہیں کیونکہ اس کا شوہر بہت سے کام سر انجام نہیں دے گا البتہ وہ اسے مالی پریشانیوں میں مبتلا ہونے نہیں دے گا۔
اس گھر کو اگر سنبھالنا ہے تو پھر بیوی کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کا شوہر جس قدر کام کر رہا ہے وہ غنیمت ہے۔
حوت مرد بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی پرورش بہتر انداز میں کرتے ہیں۔
گھر کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے دونوں فریقین کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کا خیال رکھیں۔