جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور حمل عورت

یہ جوڑا ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے کیونکہ حمل خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو خوش مزاج ہوں اور مردانہ وجاہت رکھتے ہوں۔ یہ خواتین بہت خوب صورت ہوتی ہیں، ساتھ ہی ذہانت سے بھی بھر پور ہوتی ہیں، اگر جوزا مرد سے ان کی دوستی ہو جائے تو وہ اس کی تخلیقی او دیگر صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ذہن میں جو آئیڈیل بنا رکھا ہوتا ہے جوزا مرد اس پر پورا اترتے ہیں اس لئے یہ خواتین اس میں دلچسپی لینے لگتی ہیں۔
جوزا افراد دوستی کے قائل ہوتے ہیں اور محبت کے معاملے میں بہت کم سوچتے ہیں اس لئے وہ بہت کم ہی کسی خاتون سے اظہار محبت کر پاتے ہیں، اگر کسی حمل خاتون کو جوزا مرد سے محبت ہوتی ہے تو اسے خود ہی اپنی محبت کا اظہار کرنا پڑے گا اس کے بعد اگر مرد کو بھی اس سے محبت ہوگی تو اس سے مائل ہو گا ورنہ صاف کہہ دے گا کہ وہ اس سے دوستی رکھنا چاہتا ہے۔ اگر کسی جوزا مرد اور حمل عورت کی شادی ہو جاتی ہے تو پھر وہ مرد اپنی بیوی کو ٹوٹ کر چاہتا ہے، اسے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے۔ یہ ایک اچھا باپ ہوتا ہے اور اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کرتا ہے۔